ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بنگلہ دیش دھماکوں میں چھ ہلاکتیں، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

بنگلہ دیش دھماکوں میں چھ ہلاکتیں، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

Sun, 26 Mar 2017 18:31:39    S.O. News Service

ڈھاکہ26مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شدت پسندگروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے بنگلہ دیش میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بنگلہ دیش میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کے قریب ہونے والے ان بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور پانچ عام شہری ہیں جب کہ اس واقعے میں قریب پچاس افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہفتے کی شام بنگلہ دیش کے شمال مشرقی شہر سلہٹ میں یہ دھماکا ایک رہائشی عمارت سے صرف پانچ سو میٹردورہوا۔ مقامی حکام کے مطابق اس واقعے کے بعد فوجی دستوں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور دھماکا خیز مواد سے لداایک موٹر سائیکل بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔


 


Share: